چین کے ویزہ فری ” حلقہ احباب ” میں توسیع جاری

بیجنگ(نیوزڈیسک)وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں حالیہ دنوں چین کی جانب سے سنگاپور اور تھائی لینڈ کے ساتھ باہمی ویزا استثنی معاہدوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیا۔
وانگ وین بین کا کہنا تھا کہ چین کا ویزہ فری "دوستوں کا حلقہ” مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اب تک، چین نے 157 ممالک کے ساتھ مختلف پاسپورٹوں پر مشتمل باہمی ویزا سے استثنی کے معاہدے کیے ہیں، 44 ممالک کے ساتھ ویزا کے آسان طریقہ کار پر معاہدے یا انتظامات کیے ہیں، اور تھائی لینڈ، سنگاپور، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 23 ممالک کے ساتھ جامع ویزا تعاون کو فروغ دیا ہے۔اس کے علاوہ 60 سے زائد ممالک اور خطے چینی شہریوں کو ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ مذکورہ بالا اقدامات نے چینی شہریوں کے لیے غیر ملکی سفر میں آسانی پیدا کی ہے اور غیر ملکیوں کے لیے چین کا سفر کرنے، کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور رہنے کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی ہیں۔عالمی برادری کی جانب سے ان اقدمات کا بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment