چین اور ملا ئیشیا نے تعاون کے ثمر آور نتائج حاصل کیے ہیں، چینی صدر
بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ نے ابراہیم اسکندر کو ملائیشیا کے سپریم سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔بد ھ کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ 1974 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں فریقوں نے باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے اور فائدہ مند تعاون پر عمل کیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ثمر آور نتائج حاصل کیے ہیں اور دوطرفہ تعلقات نے ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ 2023 میں ، میں اور وزیر اعظم انور نے چین ملائیشیا ہم نصیب سماج کی مشترکہ تعمیر پر ایک اہم اتفاق رائے کیا اور نئے عہد میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایک نیا خاکہ تیار کیا۔ میں سپریم سربراہ مملکت ابراہیم اسکندرکے ساتھ دوستانہ تبادلے کرنے اور چین ملائشیا ہم نصیب سماج کی تعمیر کی قیادت کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ نئے نتائج حاصل کیے جاسکیں، دونوں عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں، اور علاقائی خوشحالی اور استحکام میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جاسکے