باہر بیٹھا شخص پرویز الٰہی کی سیاست چلا رہا ہے، والدین کو اس عمر میں ذلیل نہیں کرنا چاہیے، چودھری سالک

گجرات (اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ باہر بیٹھا شخص چوہدری پرویز الٰہی کی سیاست چلا رہا ہے، والدین کو اس عمر میں ذلیل نہیں کرنا چاہیے خود پاکستان آئیں۔

گزشتہ روز گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ ‏دوسری طرف چوہدری پرویز الٰہی مدمقابل ہیں وہ میرے والد کی طرح ہیں، میرے مدمقابل امیدوار پرویز الہٰی مجھے گالیاں بھی دیں کوئی مسئلہ نہیں،
‏پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کو پتہ تھا قیامت تک انکے مدمقابل نہیں ہوگا، انکو خطرہ ہے یہ چوہدری شجاعت کے بیٹے ہیں یہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیں گئے،
سالک حسین نے کہا کہ ‏ووٹوں کیلئے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ نے ایک جماعت کا سہارا لیا، وہ ایسی جماعت چاہتے ہیں جہاں وہ سو قتل بھی کرلیں تو انکو معافی ہو، ان کا کہنا تھا کہ ‏میں نہیں چاہتا تھا اپنے خاندان کے کسی کیخلاف مدمقابل الیکشن لڑوں،
‏ہمارے کچھ لوگ اس جماعت کو کسی سیاسی لیڈر کے قدموں میں پھینکا چاہتے تھے،
‏چوہدری شجاعت نے کبھی منافقت والی سیاست نہیں کی، ہماری وہی مسلم لیگ ہے جو قائد اعظم والی مسلم لیگ تھی، چودھری سالک حسین نے مزید کہا کہ ‏چوہدری شجاعت کو صدرات سے ہٹانے کی کوششوں کی جاتی رہی۔

Comments (0)
Add Comment