این اے 97 میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے، ہمایوں اختر خان

لاہور (نیوز ڈیسک) استحكام پاكستان پارٹی (آئی پی پی) كے سینئر نائب صدر اور امیدوار ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ لاہور میں بڑے بڑے برج الٹائے، انشااللّٰہ اب این اے 97 میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 97 كے عوام اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی دیكھیں گے۔
ہمایوں اختر کے صاحبزادے بھی انتخابی مہم کیلئے میدان آگئے
انکا کہنا تھا کہ اب اس حلقے میں تھانے کچہری اور كمیشن کی سیاست نہیں ہوگی، این اے97 میں اب تبدیلی آگئی ہے، صرف عوام کی خدمت ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment