ہم غزہ کے بارے میں آئی سی جے کے عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کے منتظر ہیں ،چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی سے متعلق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے)کے عبوری اقدامات کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اقدامات نے عدالت کے ججوں کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل کی اور شہریوں کے تحفظ، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور غزہ پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے بارے میں بین الاقوامی برادری کی عمومی تشویش کا جواب دیا۔ ہم مذکورہ بالا عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کے منتظر ہیں۔
وانگ وین بین نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ ہم شہریوں کو نقصان پہنچانے کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں، اور تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری اور جامع طور پر لڑائی بند کریں، بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں اور بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کو روکیں۔ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینا ہے۔

Comments (0)
Add Comment