اسرائیلی صدر کی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی مخالفت

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزام پر اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی مخالفت کی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہرزوگ نے اسی روز ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل کو "اپنے دفاع کا پورا حق” حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی جاری رہے۔انہوں نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کو پیش آنے والے المیے پر "انتہائی افسوس”کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 26 جنوری کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر فیصلہ سنایا اور عبوری اقدامات کے احکامات جاری کیے، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی پاسداری کرے، نسل کشی کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کرے اور غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

Comments (0)
Add Comment