چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ،دوستوں اور فیملی کے ہمراہ کیک کاٹا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین 79برس کے ہوگئے،سادہ مگر پروقار تقریب میں سالگرہ پر ذاتی دوستوں اور فیملی ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا،اس موقع پر پارٹی راہنماوں اور مختلف سیاسی،سماجی شخصیات نے انہیں پھولوں کے گلدستے اور کیک بھیجے،اور چوہدری شجاعت حسین کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو فخر ہے کہ انہیں چوہدری شجاعت حسین جیسے محب وطن اور زبان کے پکے عظیم وضع دار سیاستدان کے زیرسایہ کام کرنے کا موقع ملا،چوہدری شجاعت حسین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور سیاست میں وضع داری کی مثالیں قائم کیں جو نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پاکستان کی پوری سیاست کے لیے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا چوہدری شجاعت حسین کے دونوں صاحبزادے چوہدری شافع حسن اور چوہدری سالک حسین انکی سیاسی روایات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، مصطفی ملک نے کہا کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت صاحب کی مدبرانہ قیادت میں اپنی اعلی سیاسی روایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مسز فرخ خان، پارٹی عہدے داروں ،امتیاز رانجھا، انتخاب خان،طارق حسن،ڈاکٹر شکیل روشن،رانا خالد منظور سمیت ملک بھر سے مسلم لیگی راہنماں،مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے چوہدری شجاعت حسین کو انکی سالگرہ پر تہنیتی پیغام بھیجے اور انکی صحت کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment