اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نیشنل ہیومن رائٹس ریویو ورکنگ گروپ نے جائزہ میں چین کی شرکت سے متعلق رپورٹ کی منظوری دی

جنیوا (نیوزڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے قومی انسانی حقوق کے جائزے کے ورکنگ گروپ کے 45ویں اجلاس میں قومی انسانی حقوق کے جائزے کے چوتھے دور میں چین کی شرکت سے متعلق رپورٹ کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے اجلاس میں شریک چینی حکومتی وفد کی قیادت کی۔
سفیر چھن شو نے جائزہ رپورٹ کی منظوری کے بعد کہا کہ اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی نشا ثانیہ کے عظیم مقصد کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ اس تاریخی اور اہم ہدف کو حاصل کرنے کے عمل میں، ہم جدیدیت کے نتائج کو عوام تک پہنچانے، انسانی حقوق کے تحفظ کی سطح کو مسلسل بہتر بنانے، اور لوگوں کی آزادانہ اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
سفیر چھن شو نے کہا کہ چین انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے، عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لینے، تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment