دبئی (نیوزڈیسک):دبئی کیپیٹلز کے سیم بلنگز اور سکندر رضا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت دبئی کیپٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 8ویں میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیانائٹ رائیڈرز کے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بلنگز نے 35 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سکندر رضا نے 29 گیندوں پر 5 چوکے لگا کر 43 رنز بنائے۔
اس جوڑی نے چوتھی وکٹ کے لئے 59 گیندوں پر 109 رنز کی شراکت قائم کی۔نائٹ رائیڈرز کے سیم ہین اور لوری ایونز کی شاندار بیٹنگ کارکردگی کے بعد دبئی کیپیٹلز کو اتنی آرام دہ فتح کی توقع کسی نے نہیں کی تھی۔
انہوں نے چوتھی وکٹ کے لئے 78 گیندوں پر 131 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ ہین نے 49 گیندوں پر 8 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ ایونز نے 41 گیندوں پر 6 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔میچ کے بہترین کھلاڑی سیم بلنگز نے کہا کہ انہوں نے صرف رفتار برقرار رکھی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ میچ سے آگے ہوتے ہیں تو یہ بہت آسان ہوتا ہے جس کا سہرا فریزر میک گرک اور گرباز کو جاتا ہے۔ ہمیں بس اس رفتار کو جاری رکھنا تھا۔ اگرچہ ٹاس ایک عنصر کا کردار ادا کرتا ہے۔