چین، نیشنل ریلوے کے اسپرنگ فیسٹیول آپریشنز کا آغاز

 

 

480ملین مسافروں کی آمد ورفت متوقع ہے، رپورٹ

بیجنگ ()

چائنا ریلوے کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول 2024 کی سفری سرگرمی  یعنی چھون یون  کا   باضابطہ آغاز ہو گیاہے۔  26 جنوری سے 5 مارچ تک ، 40 دنوں میں یومیہ اوسطاً  12 ملین مسافر وں  کے ساتھ نیشنل ریلوے  سے 480 ملین مسافروں کی آمد ورفت متوقع ہے۔ یہ  اسپرنگ فیسٹیول 2023  کے مقابلے میں 37.9  فی صد کا اضافہ ہے۔ 26 جنوری کو  نیشنل ریلوے سے  10.6 ملین مسافروں کی آمد ور فت متوقع ہے۔

چائنا ریلوے گروپ کے پیسنجر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج کے مطابق ، چائنا ریلوے نے لوگوں کو بہتر  سہولت فراہم کرنے کے لئے سروس گارنٹی کے 8اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ان میں  سفری معلومات کی سروسز میں بہتری، ریلوے اسٹیشن پر عمدہ سروسز  ،آرام دہ  سفری ماحول  کی فراہمی اور   ترجیحی کرایوں کی پالیسیوں کا  نفاذ ،کلیدی اشیا   کی نقل و حمل کو یقینی بنانا اور  ریلوے  کے محفوظ اور ہموار  سروس کو یقینی بنانا شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment