امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے مطالبہ کیا کہ بوئنگ 737 میکس 9 کے گراؤنڈ کئے گئے ہر ایک طیارے کو مکمل جانچ اور مرمت کے عمل سے گزرنا ہوگا اور اس مرحلے کی تکمیل سے قبل ان طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں ہو گی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ مائیک وٹکر نے کہا کہ جانچ اور مرمت کے عمل کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو حل کرنے سے قبل، بوئنگ کی جانب سے پیش کردہ پیداوار بڑھانے یا 737 میکس پروڈکشن لائن میں اضافے کی کسی بھی درخواست کی منظوری نہیں دی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک تفصیلی جانچ اور مرمت پلان کی منظوری دی ہے اور اس مقصد کے لئے متعدد ماہرین پر مشتمل ایک جائزہ کمیٹی قائم کی ہے۔