پیپلز بینک آف چائنا کا 5 فروری سے ریزرو کے ضروری تناسب میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کرنے کا اعلان

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شنگ نے 24 جنوری کو اعلان کیا کہ مرکزی بینک 5 فروری سے ریزرو کے ضروری تناسب میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کرے گا تاکہ مارکیٹ کو تقریباً 1 ٹریلین یوآن کا طویل مدتی فنڈ فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اسی روز منعقدہ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی مرکزی حکومت کی منظوری کے ساتھ پیپلز بینک آف چائنا کا محکمہ کریڈٹ مارکیٹ قائم کیا جائےگا اور چین کا مرکزی بینک رواں سال سائنس اور ٹیکنالوجی فنانس، گرین فنانس، انکلوسیو فنانس، پنشن فنانس اور ڈیجیٹل فنانس ان "پانچ شعبوں” پر توجہ مرکوز کرےگا۔

Comments (0)
Add Comment