چین میں 7.1 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس

بیجنگ(نیوزڈیسک)چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک کے مطابق جنوری کی23 تاریخ کا آغاز ہوتے ہی ، 2 بج کر 9 منٹ پر سنکیانگ کے اکسو پریفیکچر کی ووشی کاؤنٹی میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 22 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
چائنااسٹیٹ کونسل کے زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹرز کے دفتر اور وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے زلزلے سے نمٹنے کے لیے تیسرے درجے کے ایمرجنسی ریسپانس کا آغاز کیا اور زلزلے کے بعد امدادی کاموں میں رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ زلزلے سے متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کیا ہے ۔متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کےلیے نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن نےنیشنل کمپری ہینسیو فائر اینڈ ریسکیوفورس کو بھیجا ہے۔ اس وقت سنکیانگ کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کا آغاز کر چکی ہے۔

Comments (0)
Add Comment