چین :انسداد دہشت گردی کے قانونی نظام اورعمل پر وائٹ پیپر کے اجراء سے متعلق چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں ملک میں انسداد دہشت گردی کے قانونی نظام اورعمل سے متعلق وائٹ پیپر کے اجراء پر کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے کے ناطے چین کو طویل عرصے سے دہشت گردی کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، چین نے ملک میں انسداد دہشت گردی کےلئے اپنے قومی حالات سے مطابقت رکھنے والا قانون کی حکمرانی کا راستہ تلاش کیا ہے اور قومی سلامتی، عوامی تحفظ اور لوگوں کے جانی و مالی تحفظ کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا ہے جو خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و امان کے لئے مثبت خدمات ہے.
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط بنانے، ہر قسم کی دہشت گردی پر مشترکہ طور کاری ضرب لگانے ، عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لینے، مساوات اور احترام کی بنیاد پر وسیع باہمی استفادے، تبادلے اور تعاون کو آگے بڑھانےکے لئے تیار ہے تاکہ عالمی انسداد دہشت گردی کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا جائے اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھا جائے۔

Comments (0)
Add Comment