چین، صوبہ یوننان میں لینڈ سلائیڈنگ، 47 افراد لاپتہ
امدادی فورسز کو منظم کر تے ہو ئے ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، چینی صدر
بیجنگ ()
چین کے صوبہ یوننان کے زاؤ تھونگ شہر کی زنگ شیونگ کاؤنٹی میں پیر کے روز لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 18 مکانات دب گئے اور 47 افراد لاپتہ ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امدادی فورسز کو فوری طور پر منظم کرکےلاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ اور ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، نگرانی ، قبل از وقت انتباہ، سائنسی طریقے سے تلاش اور بچاؤ کو مضبوط بنایا جائے، ثانوی آفات کی روک تھام کی جائے اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
انہی ہدایات کی روشنی میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم زانگ گو چھینگ کی قیادت میں ایک ورکنگ گروپ تلاش اور بچاؤ کی رہنمائی کے لئے صوبہ یوننان پہنچ چکا ہے۔ چین کی وزارت قدرتی وسائل اور وزارت ہنگامی انتظام نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا اور صوبہ یوننان اور شہر زانگ تھونگ نے امدادی کارروائیوں کے لیے فورسز کو منظم کیا ہے۔تا حال ، تلاش اور بچاؤ سمیت تمام سرگرمیاں منظم انداز میں جاری ہیں.