چین اور جمیکا کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔چینی وزیرخارجہ

چین اور جمیکا کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔چینی وزیرخارجہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کنگسٹن میں جمیکا کی وزیر خارجہ کمینہ جانسن سمتھ سے ملاقات کی۔

کمینہ جانسن سمتھ نے کہا کہ جمیکا ، انگریزی زبان بولنے والا پہلا کریبین ملک ہے جس نے ون چائنا اصول کی حمایت کی ہے۔ جمیکا کی بعد میں آنے والی حکومتیں بھی ہمیشہ اس موقف پر کاربند رہی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے ،ہم ون چائنہ اصول پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جمیکا اور چین کے درمیان مضبوط باہمی سیاسی اعتماد ، اعلی نظریاتی ہم آہنگی ، تعاون پر مبنی باہمی مفادات، فعال افرادی و ثقافتی تبادلے اور نتیجہ خیز اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔انہوں نے جمیکا کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگی میں بہتری کے لیے قابل قدر مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور جمیکا جغرافیائی طور پر بہت دور ہیں لیکن ان کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔اولین چینی تارکین وطن کو جمیکا پہنچے 170 سال ہو چکے ہیں۔ جمیکا نہ صرف عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے کیریبین ممالک میں سے ایک ہے بلکہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے والا پہلا کیریبین ملک بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین جمیکا کے درست فیصلوں، چین کے ساتھ دوستی پر اس کی ثابت قدمی اور مرکزی مفادات کے تحفظ کے لیے چین کی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے۔ اسٹریٹجک شراکت داری کا مطلب ہے باہمی اعتماد اور باہمی تعاون۔ چین اور جمیکا ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو برابر سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے دوستانہ تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کےعوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ تاریخ یہ ثابت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی کہ چین- جمیکا دوستی دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ ہم قومی ترقی اور احیاء کی رفتار تیز کرنے کے لیے جمیکا کی حمایت جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور چین-جمیکا دوستی میں ایک نیا باب رقم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین-جمیکا ،باہمی فوائد پر مبنی تعاون میں نئی کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment