اڑتیس سو بیس اسٹریٹجک منصوبے پر عمل درآمد کیسے کیا جائے؟ اصلاحات اورکھلے پن پر قائم رہنا”جواب” ہے

اڑتیس سو بیس اسٹریٹجک منصوبے پر عمل درآمد کیسے کیا جائے؟ اصلاحات اورکھلے پن پر قائم رہنا”جواب” ہے

بیجنگ (نیوز ڈیسک)3820اسٹریٹجک منصوبہ اُس وقت چین کے شہر فو چو کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری شی جن پھنگ کی جانب سے فوچو شہر کی بیس سالہ اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے ایک اسٹریٹجک ویژن ہے۔ اس حکمت عملی پر عمل درآمد کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔ شی جن پھنگ نے اصلاحات اور کھلے پن کو وسعت دینے کاتصور پیش کیا۔

اصلاحات اور کھلا پن3820 اسٹریٹجک منصوبے پر عمل درآمد کے لئے اہم نظریہ ہے۔ فو چو شہر دریائے مین جیانگ کے کنارے اور بحیرہ مشرق کے ساحل پر واقع ہے ،جو نمایاں جغرافیائی خوبیوں کا حامل ہے۔ اس شہر سے وابستہ چالیس لاکھ سمندرپار چینی دنیا بھر  میں رہتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم چینی تاجروں کو سرمایہ کاری کی طرف کیسے راغب کیا جائے؟”   شی جن پھنگ نے کہا کہ اپنے آبائی شہر کو رقم عطیہ کرنا اپنے ساتھیوں کو "انڈے” بھیجنے کے مترادف ہے۔ "انڈے” ختم ہوں گے تو لوگ بدستور  غریب   ہوں گے۔ تاہم ،اگر صنعتی پارک کی تعمیر کی جائے تو  آبائی شہر کی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ جیسے آبائی شہر کو "مرغیاں پالنے” میں مدد ملتی ہے۔ شی جن پھنگ کے خیالات سے سمندر پار چینی تاجروں نے اتفاق کیا ۔ تبادلہ خیال کے بعد ، 50 مربع کلومیٹر کے یوآن ہونگ انویسٹمنٹ زون کو ترقی دینے کے معاہدے پر بالآخر عمل درآمد کیا گیا ، جو چین میں ابتدائی "اوورسیز چائنیز ” کے ترقیاتی زونز میں سے ایک ہے۔

اُس وقت ، فوچو میں کوئی ایئر پورٹ نہیں تھا ، اور نہ ہی ملک کا اس کی تعمیر میں سرمایہ کاری کا کوئی منصوبہ تھا۔ شی جن پھنگ نے  کہا کہ اگر ہوائی اڈے کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوا تو یہ  فوچو شہر کی اصلاحات اور کھلے پن اور معاشی ترقی کو متاثر کرے گا ، ہمیں خود بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کرنا ہوگا ، اور یوں  ہم 20 سالوں تک پیچھے نہیں رہیں گے۔پانچ سالہ تعمیراتی مدت کے بعد ، چھانگ لہ  انٹرنیشنل ایئر پورٹ  کو 1997 میں استعمال میں لایا گیا۔ بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کو وسعت دینے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ، شی جن پھنگ نے گہرے پانی کے بندرگاہ ، ہائی اسپیڈ شاہراہ اور شہری ایکسپریس وے سمیت دیگر  متعدد بڑے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو آگے بڑھایا ۔

شی جن پھنگ نے کہا  کہ ہمیں اصلاحات اور کھلے پن کے لئے ایک اچھا سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا اور سست روی ، کم کارکردگی  اور کام نہ کرنے  کی مخالفت کرنی چاہیئے۔

ٹی پی وی گروپ اور ایسٹ ساؤتھ  آٹوموبائل سمیت متعدد کاروباری ادارے فوچو میں سرمایہ کاری کے لئے آئے  اور فوچو فری ٹریڈ زون اور یوں رونگ  چھیاؤ اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون  سمیت دیگر زونز کو  تیزی سے  فروغ ملا۔ 1992 سے 2010 تک  20 سے زیادہ ترقیاتی زونز اور  انوسٹمنٹ  زونز  کو فروغ ملا ہے۔شہر  فوچو کی جی ڈی پی 1992 میں 15 ارب یوآن سے بڑھ کر 2010 میں 324.265 ارب یوآن ہوگئی ، جس کی اوسط سالانہ شرح 16 فیصد ہے اور شہری آبادی اور دیہی آبادی  کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں بالترتیب 9 گنا اور 6.7 گنا اضافہ ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment