دبئی (نیوزڈیسک) امارات کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد وسیم نے آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے تاہم وہ اپنی ٹیم ایم آئی امارات کو شکست سے نہ بچاسکے جو دبئی کیپٹلزسے سات وکٹو سے ہارگئی ۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیدیم میں ایم آئی امارات اور دبئی کیپٹلز کے درمیان کھیلاگیا تھا۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں افغانستان کے گرباز نے 39 گیندوں پر 8 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 81 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کے 21 سالہ ابھرتے ہوئے اسٹار جیک فریزر میک گرک نے 25 گیندوں پر 4 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔
دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 51 گیندوں پر 114 رنز کی شراکت قائم کی اور ایم آئی ایمریٹس کے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا اور میچ جیت لیا اس وقت 24 گیندیں باقی تھیں ۔ ایمریٹس ٹیم نے اچھی شروعات کی اور 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 79 رنز بنائے تھے تاہم 19 ویں اوور تک اس کی 8 وکٹیں گرچکی تھی اور اسکور 140 رنز تھا۔ ٹم ڈیوڈ (27) کی بڑی اننگز نے اسکور کو 150 رنز کے ہندسے سے آگے پہنچا دیا تاہم ایم آئی ایمریٹس کو اچھا آغاز دینے والے پاکستانی اماراتی اسٹار محمد وسیم تھے جنہوں نے 26 گیندوں پر چار چھکے اور دو چوکے لگا کر 51 رنز بنائے۔
ان کے ساتھ آندرے فلیچر (30) اور نکولس پورن (21) نے دیا۔ سکندر رضا نے ایمریٹس کی جانب سے 21 رنز دیکر 3 اور جیسن ہولڈر نے 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔دبئی کپیٹلز کے سکندر رضا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔