مسلم لیگ ق نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کےلئے ٹکٹ جاری کردیے

مسلم لیگ ق نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کےلئے ٹکٹ جاری کردیے
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق )نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے ٹکٹ جاری کر دیے۔
اس حوالے سے ق لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 17 سیٹوں پر اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے لیے 32 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان، کے پی اسمبلیوں کے لیے 4، 4 امیدواروں کو اور سندھ اسمبلی کے لیے امیدواروں کو 12 ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ق لیگ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے لئے 5 ، صوبہ بلوچستان کے لئے چار ٹکٹیں جاری کی ہیں جبکہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے 12 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے ہیں ۔
قومی اسمبلی میں چودھری سالک حسین، چودھری حسین الٰہی، چودھری موسی الٰہی، طارق بشیر چیمہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ، کراچی سے محمد طارق حسن، ارشد علی خان ،محمد جمیل، سید فیضان انیس کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کئے گئے۔
ق لیگ نے کوئٹہ سے شکیل روشن، خیرپور سے نیاز حسین، سکھر سے عبدالقادر، جیکب اباد سے نواب علی کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ، ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد احمد خان افضالی، چنیوٹ سے ارشد احمد قمر، پشاور سے ریاض احمد خان جبکہ بہاولپور سے ولی داد چیمہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment