بیجنگ(نیوزڈیسک)چائنا فریٹ لاجسٹکس انڈسٹری کی 7 ویں سالانہ کانفرنس میں ، چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے متعلقہ حکام نے کہا کہ چین کی لاجسٹکس کی طلب 2023 میں مستحکم طور پر بحال ہوئی اور چین نے دنیا کی سب سے بڑی لاجسٹکس مارکیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہوا ہے۔چین کی قومی معیشت میں جدید لاجسٹکس کا صنعتی مقام مسلسل بلند ہو رہا ہے۔
چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے صدر حہ لی مینگ نے کہا کہ 2023 میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی مالیت 350 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سال بھر چین میں کورئیر کی تعداد 132 بلین پیسز تک پہنچ گئی جو لگاتار دس سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ قومی ریلوے نے 3.91 بلین ٹن سامان کی ترسیل مکمل کی ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ سول ایوی ایشن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا حجم 7.35 ملین ٹن تھا ، جو بنیادی طور پرسال 2019 کی سطح پر بحال ہو چکا ہے۔