چین کی پاکستان اور ایران کے مابین  تعاون کے ذریعےاختلافات کو حل کرنے کی حمایت 

چین کا مذاکرات، مشاورت اور تعاون کے ذریعے تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے میں پاکستان اور ایران کی حمایت کا اعلان

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پاکستان اور ایران کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستان اور ایران نے بات چیت کی ہے اور ہم مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے

Comments (0)
Add Comment