چین اور فلپائن کوسٹ گارڈ ، سمندری سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر متفق

چین اور فلپائن کوسٹ گارڈ ، سمندری سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر متفق

بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے جنوبی بحیرہ چین کے مسائل پر چین-فلپائن دو طرفہ مشاورتی میکانزم کے آٹھویں اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ چین اور فلپائن نے سمندری امور پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ متعلقہ مسائل اور دوستانہ تعاون کے ذریعے بحری تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے کنٹرول کریں گے ، عملی بحری تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے اور مشترکہ طور پر سمندری امن و استحکام کو برقرار رکھیں گے ۔ دونوں فریقین نے بحری امور سے متعلقہ مواصلاتی طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے اور کوسٹ گارڈ ، میرین سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment