غیر ملکی شخصیات کی جانب سے چینی معیشت کی تیز رفتار ترقی پر مثبت بیانات

غیر ملکی شخصیات کی جانب سے چینی معیشت کی تیز رفتار ترقی پر مثبت بیانات

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے شرکاء سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات نے کہا ہےکہ 2023 میں چین کی معاشی بحالی عالمی اقتصادی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

 

ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میرک دوسیک نے کہا کہ 2023 میں چینی معیشت کی ترقی کی 5.2 فیصد کی شرح ایک کامیابی ہے اور یہ عالمی معیشت کی بحالی میں ایک اہم کردار بھِی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کی اہم ترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے، اور عالمی معیشت کو چین کی ضرورت ہے۔

سوئس ایشین چیمبر آف کامرس کے صدر عرس رسٹن برگ کا کہنا ہے کہ چینی معیشت کی کارکردگی متاثر کن ہے، جو عالمی معیشت کی ترقی میں ایک اہم عنصر ہے. چینی مارکیٹ بہت سی عالمی کمپنیوں کی فیصلہ سازی پر اثر انداز ہوتی ہے ، اور ایک عالمی کمپنی اگر چین پر توجہ نہ دے تو وہ ترقی کے سب سے بڑے مواقعوں سے محروم ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کے نقل و حرکت اور پائیدار ترقیاتی فنڈ کی بانی اور چیئر پرسن ویرا سونگوے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کی اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو سبز اور کم کاربن منتقلی کو فروغ دے رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ افریقی معیشت ان شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون سے بہت فائدہ اٹھائے گی.

بہت سے ممالک کی شخصیات نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر ان کا اعتماد برقرار ہے اور چین نے پرامن ترقی کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی ترقی کے لئے بھی مسلسل مواقع پیدا کرکے ایک مثال قائم کی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment