پانچویں قومی اقتصادی شماریات کا عمل منظم انداز میں جاری
بیجنگ( نیوز ڈیسک)چین کے قومی ادارہ برائےشماریات کے ڈائریکٹر کھانگ ای نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچویں قومی اقتصادی شماریات میں صنعتی و کاروباری اداروں کی انوینٹری کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے اور یہ یکم جنوری ، 2024 سے اندراج کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقتصادی شماریات کے حالیہ عمل میں اعداد و شمار جمع کرنے کے دوران انسانی مداخلت کی روک تھام کے لیے موئثر اقدامات اختیار کیے گئے ہیں تاکہ متعلقہ ڈیٹا اور اعداد و شمار کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ بگ ڈیٹا اور تجزیے کے مختلف طریقوں کو آڈٹ اور تصدیق کے لیے جامع طور پر استعمال کیا گیا اور سائٹ پر بر وقت تصدیق اور جائزے کا اہتمام کیا گیا۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اندراج کے اعداد و شمار کے معیار کی جامع جانچ پڑتال کے لیے ایک مربوط پوسٹ ایونٹ کوالٹی اسپاٹ چیک کا اہتمام کیا جائے گا۔
کھانگ ای نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں تقریبا 2.1 ملین تفتیش کار اور مشیر اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے کاروباری اداروں میں جا کر فیلڈ ورک میں مصروف ہیں اور متعلقہ اعداد و شمار کو بھی منظم انداز میں رپورٹ کیا جا رہا ہے۔