چین کو منتخب کرنے کا مطلب  مواقع کا انتخاب ہے، چینی میڈیا

چین کو منتخب کرنے کا مطلب  مواقع کا انتخاب ہے، چینی میڈ یا

چین  بدستور عالمی معیشت کا سب سے اہم انجن ہے،ر پورٹ

بیجنگ

چین کی معیشت نے تقریباً 5 فیصد کی شرح نمو کو برقرار رکھا ہے اور یہ  بدستور عالمی معیشت کا سب سے اہم انجن ہے، یہ یقیناً ایک بڑا فائدہ ہے۔ "برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے حال ہی میں  چائنا میڈیاگروپ کو بتایا کہ  جاری ہونے والے 2023 کے لیے چین کے اقتصادی اعداد و شمار نے بین الاقوامی برادری کی توقعات کی تصدیق کی ہے۔

ابتدائی حسابات کے مطابق، گزشتہ سال   چین کا جی ڈی پی  126058.2 بلین یوآن تھا، جو کہ مستقل قیمتوں پر پچھلے سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ تھا، اور شرح نمو 2022 کے مقابلے میں 2.2 فیصد  پوئنٹس زیادہ تھی۔

پچھلے ایک سال میں، عالمی معیشت سست روی کا شکار رہی ہے، بین الاقوامی منظر نامےپر ترقی کے عمل نے پیچیدہ صورت حال کا سامنا کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ سال 2023 میں  عالمی اقتصادی ترقی  3.0 فیصد رہے گی، اور یورپی کمیشن نے 2023 میں یورو زون کی شرح نمو کے لیے اپنی پیشن گوئی کو کم کر کے 0.6 فیصد کر دیا تھا۔ اس کے برعکس چین کی اقتصادی ترقی کی شرح دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ان دنوں ورلڈ اکنامک فورم 2024 کا سالانہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے صدر برینڈے نے کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر چین ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔ چین میں یہ "اعتماد” کہاں سے آیا؟ یہ چین کی پالیسیوں کے طویل مدتی استحکام اور تسلسل سے، بیرونی دنیا کے لیے چین کے کھلنے کی مسلسل توسیع سے، اور چین کی طرف سے چینی طرز کی جدید کاری کے جامع فروغ اور دنیا کے ساتھ نئے مواقع کے اشتراک سے آیاہے۔

Comments (0)
Add Comment