بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے نیشنل اسکول آف ایڈمنسٹریشن میں صوبائی اور وزارتی سطح پر اہم سرکردہ کیڈرز کے لیے اعلی معیار کی مالیاتی ترقی کو فروغ دینے کے موضوع پر سیمینار کا آغاز ہوا ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے خطا ب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کا راستہ نہ صرف جدید مالیاتی ترقی کے معروضی قوانین کی پیروی کرتا ہے، بلکہ چین کے قومی حالات کے لیے موزوں خصوصیات بھی رکھتا ہے، جو بنیادی طور پر مغربی مالیاتی ماڈل سے مختلف ہے۔ ہمیں اپنی خود اعتمادی پر قائم رہنا چاہئے، اور اپنے راستے کو وسیع سے وسیع تر بنانا چاہیے.
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مالیاتی طاقت ایک مضبوط اقتصادی بنیاد پر مبنی ہونی چاہیے ، جس میں زبردست معاشی طاقت ، سائنسی اور تکنیکی طاقت اور جامع قومی طاقت شامل ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اہم بنیادی مالیاتی عناصر کا ایک سلسلہ بھی ہونا چاہئے ، یعنی: ایک مضبوط کرنسی ، ایک مضبوط مرکزی بینک ، مضبوط مالیاتی ادارے ، ایک مضبوط بین الاقوامی مالیاتی مرکز ، ایک مضبوط مالیاتی نگرانی سسٹم ، اور ایک مضبوط مالیاتی ٹیلنٹ ٹیم۔ ایک مالیاتی طاقت کی تعمیر کے لئے طویل مدتی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ چینی خصوصیات کے ساتھ ایک جدید مالیاتی نظام کی تعمیر کے لئے، ہمیں مالی خطرات، خاص طور پر انتظامی خطرات کی روک تھام اور حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے.انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبوں میں بدعنوانی کو روکنا چاہیے،اس کے علاوہ کھلے پن، بین الاقوامی مسابقت اور قواعد کے اثر و رسوخ کو بڑھاتے ہوئے چین کے مالی وسائل کی تقسیم کی کارکردگی اور صلاحیت کو بہتر بنانا اور کھلے پن کی شرائط کے تحت مالیاتی تحفظ کی باٹم لائن کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔