بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے 15 جنوری کو چین کی جہاز سازی کی صنعت پر تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے، جس کے مطابق چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 14 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اور چین تین اہم انڈیکس میں جامع ترقی حاصل کرنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی جہاز سازی کی تکمیل کا حجم میں سال بہ سال 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ نئے آرڈرز کی تعداد 71.2 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن ہوئی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 56.4 فیصد کا اضافہ ہے اور 2023 کے اختتام تک حاصل شدہ آرڈرز 139.39 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک جا پہنچے جو سال بہ سال 32.0 فیصد کا اضافہ ہے ۔تمام اندیکس نے پہلی مرتبہ ڈبل ڈیجٹ گروتھ حاصل کی ہے۔